شام میں ایک مسجد پر فضائی حملہ 42 ہلاک

بیروت:شام میں حلب صوبے کے ایک گاؤں کی مسجد پر کیے گئے ہوائی حملے میں آج کم ازکم 42 افرادہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی نگراں تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ شمالی شام کے باغیوں کے قبضے والے ایک گاؤں کی مسجد میں ہوئے ہوائی حملے میں 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور بہت سے دیگر زخمی ہو گئے۔
حملہ حلب صوبے کے باغیوں کے قبضے والے الجنی گاؤں کی مسجد میں اس وقت ہوا جب لوگ مغرب کی نماز پڑھنے کے لئے مسجد میں جمع ہوئے تھے۔ حملے کا شکار ہوا گاؤں شام میں باغیوں کے قبضے والے اہم علاقے میں موجود ہے۔ حملے کی ابھی تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria air raid on mosque kills 42 in aleppo province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply