ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ اورسعودی عرب پر اغوا ،تشدد اور موت کی سزاؤں کے سنگین الزامات عائد کیے

لندن :ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ، سعودی عرب، قطر اور ترکی کے حمایت یافتہ شامی باغی گروپوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جن میں اغوا اور تشدد کے ساتھ ساتھ موت کی سزائیں شامل ہیں۔ انسانی حقوق کی علمبرداراس بین اقوامی تنظیم کے ایک جائزے میں 2012 تا 2016 شامی صوبوں حلب اور ادلب میں مسلح گروپوں کی جانب سے اغوا کے واقعات کی تفصیلات جمع کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اغوا کئے جانے والوں میں امن کے لیے سرگرم کارکنان اور بچوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان بھی شامل تھے، جنہیں محض ا±ن کے مذہب کی وجہ سے اس طرح کی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق باغیوں کے زیر انتظام علاقوں میں شرعی عدالتیں قائم ہیں اور مختصر سی عدالتی کارروائی کے بعد ہی موت کی سزائیں سنا دی جاتی ہیں۔ ایمنسٹی نے کہا ہے کہ نورالدین زنکی موومنٹ اور القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے شامی گروپ النصرہ فرنٹ کی جانب سے بھی تشدد کے وہی طریقے اپنائے جاتے رہے ہیں، جن کے بارے میں اکثر کہا جاتا رہا ہے کہ صدر بشار الاسد کی حکومت ویسے طریقے روا رکھتی رہی ہے۔
یہ بات شام میں سرگرم کارکنوں کے حوالے سے بتایاگیا ہے۔ رپورٹ میں نور الدین زنکی موومنٹ، لیوانت فرنٹ اور ’سولہویں ڈویڑن‘ کے ساتھ ساتھ سخت گیر موقف رکھنے والا گروپ احرار الاسلام اور النصرہفرنٹ جیسے باغی گروپوں کا خاص طور پر نام لے کر ذکر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں امریکی ’انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار‘ نے فروری میں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ان میں سے پہلے تین گروپ نور الدین زنکی موومنٹ، لیوانت فرنٹ اور ’سولہویں ڈویڑن‘ وہ گروپ ہیں، جنہیں امریکی حکومت ماضی میں امداد اور تعاون دیتی رہی ہے یا اب بھی دے رہی ہے۔
ایمنسٹی نے حلب میں اسپتال کے ایک منصوبے سے وابستہ انسانی امداد کے ایک کارکن کی کہانی بیان کی ہے۔ اسے نورالدین زنکی موومنٹ نے جولائی 2014 میں اغوا کر لیا تھا۔ اپنی رہائی کے بعد اس نے بتایا کہ ا±س پر اتنا تشدد کیا گیا تھاکہ ا±س نے مجبور ہو کر اس موومنٹ کے تیار کردہ ایک اعترافی بیان پر دستخط کر دیے تھے۔ ایمنسٹی کے مطابق باغی گروپوں کی طرف سے اغوا کی وارداتوں کا نشانہ بننے والوں میں حلب کے کرد فورسز کے زیر انتظام ایک ضلع شیخ مقصود کی کرد اقلیت کے ارکان کے ساتھ ساتھ مسیحی پادری بھی شامل تھے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پروگرام برائے مشرقِ و±سطیٰ اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر فلپ ل±وتھر کے مطابق باغیوں کے زیر انتظام علاقوں کے شامی حکومت سے تنگ آئے ہوئے شہریوں نے شروع شروع میں باغیوں کا خیر مقدم کیا تھا لیکن اب یہی باغی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔(یو این آئی)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria abductions torture and summary killings at the hands of armed groups in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply