سڈنی: آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے شمال میں 45کلومیٹر کی دوری پر واقع ویلان شہر کے قریب ایک ٹرین حادثہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔150مسافروں کو لے جارہی سڈنی میلبورن ایکس پی ٹی ٹرین اچانک ہی پٹری سے اتر گئی ۔

ہلاک شدگان میں ایک ڈرائیور بھی ہے۔ایمبولنس وکٹوریہ نے بتایا کہ ایک زخمی کو جس کی حالت تشویشناک ہے ایر ایمبولنس سے میلبورن لے جایا گیا جبکہ متعدد دیگر زخمیوں کو جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں مرہم پٹی کے لیے قریب اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاںان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

سیمور اور شیپارٹون وی/لائن سروسز تااطلاع ثانی بند کر دی گئی اور ریل پٹریوں کے قریب واقع سینٹ پال کیتھولک اسکول میں جمعہ کوتعطیل کر دی گئی۔

یہ ٹرین حادثہ شام سات بج کر50منٹ پرپیش آیا۔تصاویر سے پتہ چل رہا ہے کئی بوگیاں پٹریوں سے اترگئیہیں جبکہ اگلا ڈبہ ایک جانب لڑھکا ہوا ہے۔ ابھی تک اس کا علم نہیںہو سکا ہے کہ ٹرین کیسے پٹری سے اتری۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *