ایک آسٹریلیائی مسلمان داعش کے لئے نوجوانوں کی بھرتی کرنے کا مجرم قرار دیا گیا

سڈنی: آسٹریلیا کی ایک عدالت نے آج سڈنی کے رہائشی حمدی القدسی کو شام میں دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) اور القاعدہ کے لئے چھ نوجونواں کو بھرتی کرنے کا مجرم قرار دیا گیاہے۔
آسٹریلیا کی نشریاتی کارپوریشن کی اطلاع کے مطابق 42 سالہ حمدی کو نیو ساؤتھ ویلز کی سپریم کورٹ کے ججوں نے متفقہ فیصلے سے اس بات کا مجرم ٹھہرایا ہے کہ اس نے 2013 میں ان نوجوانوں کو غیر ممالک جاکر القاعدہ سے وابستہ انتہاپسند تنظیموں کے ساتھ لڑنے میں مدد دی تھی اور پیسہ اور سازو سامان مہیا کررہا تھا۔
القدسی آسٹریلیاکے دولت مشترکہ غیر ملکی در اندازی اور بھرتی قانون کے تحت مجرم قرار دیے جانے والا پہلا شخص ہے۔استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ حمدی نے ان لوگوں کو لڑنے کے مقصد سے شام کے سفر کے انتظامات میں مدد دی تھی۔ یہ ان تنظیموں کے ساتھ مل کر لڑنا چاہتے تھے جنہیں آسٹریلیائی حکومت نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔
اس پر سات الزامات لگائے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک کے لئے اسے 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ابھی اسے سزا نہیں سنائی گئی۔ حمدی کے بھرتی کئے ہوئے دونوجوان ٹیلر کیسے اور کینرتمیل شام میں مارے جاچکے ہیں دیگر دو محمد عبدالکریم مصلح اور محمد بیبر واپس لوٹ چکے ہیں۔ آسٹریلیا کی امیگریشن کے مطابق آسٹریلیا سے سو کے قریب لوگ دولت اسلامیہ جیسی تنظیموں کے ساتھ لڑنے کے لئے شام روانہ ہوچکے ہیں۔ آسٹریلیا امریکہ کا کٹر اتحادی ہے۔
یہاں 2014سے دیسی انقلابیوں کے حملوں کا خطرہ محسوس کئے جانے کی وجہ سے الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد سازشیں ناکام بنائی ہیں۔ کچھ ایسے لوگوں نے بھی وہاں ازخود حملے کئے ہیں جو کسی تنظیم سے وابستہ نہیں ہیں۔
ایسا ہی ایک حملہ 2014 میں سڈنی کے کیفے میں ہوا تھا جس میں دو یرغمال اور ایک حملہ آور مارا گیا تھا۔ 2014 میں ہی میلبورن کے ایک نوجوان نے انسداد دہشت گردی محکمہ کے دو افسران کو چاقو مارا تھا جس کے بعد اسے گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔
سال 2015 میں ایک 15 سالہ لڑکے نے سڈنی کے نواح میں پولیس ہیڈکوارٹر پر ایک اکاؤنٹنٹ پر گولی چلادی تھی اور پھر پولیس کے ساتھ لڑنے ہوئے مارا گیا تھا۔(رائٹر)۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sydney man hamdi al qudsi found guilty of recruiting young men for isis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply