تلواریں میان سے باہر نکلنے کے لیے تیار ہیں: امریکی نائب صدر کا شمالی کوریا کو انتباہ

ٹوکیو:امریکی نائب صدر مائیک پنس نے شمالی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے کوئی بھی روایتی یا ایٹمی اسلحہ استعمال کیاتو اسے بھرپور منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے خلیج ٹوکیو میں امریکی یوکو سوکا بحری اڈے پر امریکی طیارہ بردارجنگی جہاز’یو ایس ایس رونالڈ ریگن‘ کے عرشے پر2500بحری سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا امریکی فوج کے صبر کا امتحان نہ لے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے ساتھیوں اور چین کے ساتھ مل کر شمالی کوریا پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ بنانے کے لئے کام کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔ امریکی نائب صدر کا یہ بیان شمالی کوریا کی جانب سے میزائلوں کا تسلسل کے ساتھ تجربہ کرنے اور اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے کی روشنی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ مسٹر پنس نے کہا کہ امریکہ جنوبی بحیرہ چین میں نیویگیشن کے علاوہ بحری جہاز کی نقل و حرکت کی آزادی کی بھی حفاظت کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں علاقائی ملکیت کو لے کر چین اور کئی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تنازعہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sword stands ready pence warns north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply