سوئٹزرلینڈ میں مسلم لڑکیوں کو لڑکوں کے ساتھ تیراکی سیکھنا ہوگی: عدالت

اسٹراسبرگ: سوئٹزرلینڈ کی حکومت کو اس وقت زبردست کامیابی ملی جب وہ مسلم والدین کو اپنے بچوں کو مخلوط تیراکی تربیت میں بھیجنے کا پابند بنانے کے لیے یوروپی عدالت برائے حقوق انسانی (ای سی ایچ آر) میں مقدمہ جیت گئی۔
عدالت نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسکولی نصاب پر مکمل عمل آوری اور بچوں کو کامیابی کے ساتھ سماج میں گھلنے ملنے کا موقع دینے میں حکام حق بجانب ہیں۔اگرچہ عدالت نے اس کا اعتراف کیا کہ اس سے مذہبی آزدی پر ضرب پڑ رہی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس سے حقوق انسانی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی۔
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ مقیم ایک ترک مسلم جوڑے نے ، جس نے باسل شہر میں مخلوط تیراکی ٹریننگ میں اپنی بچیوں کو بھیجنے سے انکار کر دیا تھا، ای سی ایچ آر میں مقدمہ دائر کیا تھا۔سوئٹزرلینڈ کے باسل اور کئی دیگرشہروں میں سوئمنگ سیکھنا لازمی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Swiss muslim girls must learn to swim with boys court rules in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply