سوئٹزرلینڈ کاجنگی جہاز پائلٹ سمیت لاپتہ

زیورچ:سوئٹزرلینڈ فضائیہ کا جنگی جہاز تربیتی پرواز کے دوران فضا میں کہیں گم ہوگیا۔ پائلٹ اور اس کے طیارے کی تلاش جاری ہے۔ سوئٹزرلینڈ وزارت دفاع نے بتایا جنگی طیارے ایف / اے -18 سی پیر کی سہ پہر کو سوئٹزرلینڈ کے سسٹین کے قریب لاپتہ ہو گیا تھا۔
وزارت نے بتایا کہ یہ حادثہ الپائن علاقے کی پہاڑی میں ہوا۔تاریکی اور موسم خراب ہونے کی وجہ سے تلاشی مہم میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ سوئٹزرلینڈ فضائیہ کمانڈر الڈو شیلین برگ نے کہا کہ وہ اس حادثہ سے سکتہ میں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ پیر کو اس وقت ہوا جب طیارے نے مرینگن ہوائی اڈے سے تربیت کے لئے پرواز بھری تھی تبھی طیارے سے ریڈیو رابطہ ٹوٹ گیا۔اس طیارہ میں صرف ایک پائلٹ سوار تھا۔
ہیلی کاپٹروں کو تلاش پر لگایا گیاتھامگر موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ کام روک دینا پڑا۔ زمین پر بھی طیارے کی تلاش کے لئے ٹیمیں اتاری گئی ہیں۔ تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔ سوئس فضائیہ کا پچھلے تین سال میں یہ تیسرا ایف اے 18 طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Swiss fighter jet and pilot go missing in alps swi swissinfo ch in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply