ایران میں زلزلہ،82زخمی

یاسوج(ایران): جنوب مغربی صوببہ کوہ کلویا اور باوئر احمد صوبہ میں واقع چتاب خطہ میں دو شنبہ کو نصف شب میں آئے زلزلے میں کم ا زکم 82افراد زخمی ہوگئے۔
اسلامک ری پبلک نیوز ایجنسی (ارنا) سے بات کرتے ہوئے قدرتی آفات و ہنگامی طبی بندوبست مرکز کے سربراہ جلال پوران فرد نے کہا کہ 71افراد کی موقع پر ہی مرہم پٹی کر دی گئی اور11دیگر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔زلزلہ ،جو رات ڈیڑھ بجے آیا تھا،یاسوج میں بھی محسو س کیا گیا۔زلزلہ آتے ہی یاسوج میں لوگ گھروں سے باہر نکل پڑے۔
زلزلہ کا مرکز ہ کوہ کلویا اور باوئر احمد صوبہ میں سیساخت شہر سے9کلومیٹر دور، پتاویہہ سے 20کلومیٹر دور اور چیتابسے6کلومیٹر دور 5کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلہ کے بعد یوسوج میں تھوڑی دیر کے لیے بجلی سپلائی منقطع ہو گئی تھی۔

Title: sw iran quake injures 82 people | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply