آسٹریلیا کی وزیر صحت سوسان لی عہدہ سے مستعفی

سڈنی:آسٹریلیا کی وزیر صحت سوسان لی نے سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات کے درمیان آج اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ یہ انکشاف ہونے کے بعد کہ محترمہ لی نے کوینس لینڈ کے سیاحتی مقام گولڈ کوسٹ کے مختلف دوروں کے لئے سرکاری فنڈز کا استعمال کیا، گزشتہ ہفتے سے ان کے استعفی کا مطالبہ ہو رہاتھا۔
پہلے سے ہی تمام مشکلوں سے دو چار وزیر اعظم میلکم ٹرنبل کو نئے سال کی شروعات میں ہی محترمہ لی کے استعفی سے دھچکا لگا ہے۔ محترمہ لی صحت کے علاوہ بزرگوں کی دیکھ بھال سے متعلق وزارت اور کھیل کے امور کی بھی وزیر ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sussan ley quits as health minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply