آیت اللہ عیسیٰ کے گاؤں میں دھماکہ کیس میں کئی گرفتاریاں

دبئی: بحرین نے شیعہ کمیونٹی کے رہنما آیت اللہ عیسیٰ قاسم کے گاؤں میں ہونے والے دھماکہ کے سلسلے میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے آج ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ اتوار کو بحرین میں شیعہ کمیونٹی کے روحانی رہنما آیت اللہ عیسیٰ قاسم کے گاؤں دیراج میں ہونے والے ایک دھماکے میں ایک فوجی کی موت ہو گئی تھی اور دو دیگر زخمی ہوئے تھے۔
تاہم اس معاملے میں گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد کے بارے میں وزارت داخلہ نے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ البتہ ایک علیحدہ ٹوئیٹ میں وزارت نے بتایا کہ حجر گاؤں کے قریب ایک علاقہ میں بمباری کی زد مین آنے والے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suspects arrested over bahrain blast in village of shiite cleric ministry in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply