یمن میں مشتبہ دہشت گردوں پر کیے گئے امریکی ڈرون حملے میں 3 شہری ہلاک

عدن:یمن کے جنوبی صوبہ شابوا کے السعید میں القاعدہ کے چار مشتبہ دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر کل کئے گئے اتحادی فوج کے ڈرون حملے میں تین شہری ہلاک ہوگئے۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ امریکہ کی قیادت میں یمن میں القاعدہ کے خلاف جاری مہم کے تحت کئے گئے ڈرون حملے میں تین شہری ہلاک ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا اہم گڑھ ہے اور حالیہ مہینوں میں امریکی قیادت میں فوج نے اسے حملہ کرنے کیلئے اپنا ہدف بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون حملے میں ایک گاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی جبکہ تین راہ گیر بھی اس حملہ کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ یہاں ڈرون حملوں میں گزشتہ ماہ چھ شہریوں کی موت اور جنوری میں کم از کم 30 افراد مارے گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suspected us drone strike kills three al qaida operatives in yemen report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply