شام کے صوبہ ادلب کے زردنا پر روسی بمباری،38شہری ہلاک

بیروت:برطانیہ کے ایک نگراں گروپ نے جمعہ کے روز خبر دی کہ شمال مغربی شام میں باغیوں کے زیر تسلط رہائشی علاقہ پر ہوائی حملہ میں 38شہری ہلاک ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ شمال مغربی ادلیب صوبہ کے زردنا علاقہ میں یہ فضائی حملے روسی جنگی طیاروں نے کیے ہیں۔ہلاک شدگان میں پانچ بچے بھی شامل ہیں ۔ زردنا کے زیادہ تر علاقہ پر اسلامی باغیوں کا کنٹرول ہے۔

ایک اے ایف پی نامہ نگار کے مطابق اس نے رضا کاروں اور ایک کرین کو علی الصباح ملبہ کے نیچے لاشیں تلاش کرتے دیکھا۔تقریباً چھ افراد ایک کالے پول بیگ میں جائے حادثہ سے ایک لاش لے جاتے ہوئے دیکھا۔رات میں درجنوں زخمیوں کو ایک مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ان زخمیون میں بچے بوڑھے اور خواتین سبھی شامل ہیں ۔ روسی وزارت دفاع نے جمعہ کے روز بتایا کہ روس نے ادلب میں کوئی فضائی حملہ نہیں کیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suspected russian strikes kill 38 civilians in northwest syria monitor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply