فلپائن میں ابو سیاف گروہ کے گڑھ میں بندوق برداروں نے چھ ویتنامی ملاحوں کو اغو کر لیا

منیلا:فلپائن کے بندوق برداروں نے آج ویتنام کے چھ ملاحوں کا اغواکرلیا اور ایک کو گولی ماردی۔ یہ اطلاع ساحلی محافظوں نے دی۔ساحلی محافظوں نے بتایا کہ جنوبی فلپائن کے ایک جزیرے کے نزدیک سمندر میں 10بندوق برداروں نے ایک مال ڈھونے والے جہاز کا اس وقت تعاقب کیا جب وہ بسیلان جزیرے کے پاس سے گزر رہاتھا۔
بندوق بردار جہاز پر پہنچ گئے اور انہوں نے جہاز کے ایک کیپٹن کو گولی ماردی اور چھ ملاحوں کو یرغمال بنا لیا۔ بندوق برداروں نے یرغمالیوں کو دوسری کشتیوں میں بٹھا لیا۔اس ہفتے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔جس جزیرے کے نزدیک اغوا کا یہ واقعہ ہوا ہے وہ ابو سیاف گروہ کے دہشت گردوں کاگڑھ ہے۔“

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suspected filipino militants kidnap 6 vietnamese sailors in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply