شام کے شہر رقہ میں امریکی قیادت والے اتحاد کی بمباری،6بچوں سمیت 14 غیر فوجی ہلاک

بیروت:شمالی شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے زیر تسلط شہررقہ میں آج کئے گئے فضائی حملے میں چھ بچوں سمیت 14 شہری مارے گئے۔
سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق فضائی حملہ امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج نے کیا جو یہاں آئی ایس کے خلاف جنگ میں شامی جنگجوؤں کے اتحاد کی حمایت کر رہی ہیں۔آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبد الرحمٰن نے بتایا کہ نصف شب کو المتعب گاؤں پریہ حملہ ہوا تھا اور کہا جاتا ہے کہ یہ بمباری امریکی قیادت والے اتحاد کے طیاروں نے ہی کی تھی۔
المتعب داعش کے دارالخلافہ رقہ اور دیر الذور شہر کو ملانے والی ایک اہم سڑک کے قریب واقع ہے۔پیر کے روز اتحادی افواج نے جہادیوں کو رقہ میں محصور کر دینے کے لیے اس راستہ کی ناکہ بندی کر دی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suspected coalition raids kill 14 civilians in north syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply