الشباب دہشت گرد نے چار پولس افسروں کو ہلاک اور کئی قیدیوں کو یرغمال بنا لیا

نیروبی:ایک مشتبہ جنگجو نے، جو صومالیہ کے الشباب ملٹری گروپ کے لئے لوگوں کی بھرتی کرتا تھا اور جس سے مغربی کینیا کے پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جارہی تھی، آج یہاں ایک محافظ کی اسٹین گن چھین کر اندھادھند فارنگ کر کے کم سے کم چار افسروں کو ہلاک اور کئی قیدیوں کو یرغمال بنا لیا۔
یہ اطلاع ایک عہدیدار نے دی۔یہ واقعہ یوگانڈا کی سرحد کے قریب کاپنگوریا پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ الشباب نے حالیہ برسوں میں کینیا کے خلاف سلسلہ وار حملے شروع کئے ہیں اور اس میں اس کے لئے وہ مقامی رنگروٹوں کا استعمال کررہا ہے۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد کینیا کے فوجی دستوں کو جو الشباب سے لڑنے والی ایک افریقی فوج کا حصہ ہیں ، صومالیہ سے باہر نکالنا ہے۔
مذکورہ مشتبہ شخص کو پوچھ گچھ کے لئے بدھ کے دن حراست میں لیا گیا تھا۔ اس نے جمعرات کی صبح معمول کے مطابق حاضری لیے جانے کے دوران ہتھیار چھین لیا۔ اور چار پولس افسروں کو ہلاک کر کے متعدد قیدیوں کو یرغمال بنا لیا ۔

Title: suspected al shabab terrorist kills police officers holds hostages | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply