کینیا میں الشباب کے دہشت گردوں نے ایک سرکاری افسر کو ہلاک کر دیا

نیروبی:شمال مشرقی کینیا میں دہشت گردانہ تنظیم الشباب کے مشتبہ دہشت گردوں نے ایک سرکاری افسر کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ چار مشتبہ دہشت گردصومالیہ کی سرحد کے نزدیک منڈیرا کاؤنٹی میں واقع ایک سرکاری افسر کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے گولیوں سے بھون ڈالا۔افسر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
یہ علاقہ صومالیہ کی سرحد سے متصل ہونے کی وجہ سے حالیہ برسوں میں صومالیہ میں سرگرم الشباب کے دہشت گرد اکثر اس قسم کی وارداتیں انجام دیتے رہتے ہیں۔ایک سینئر پولیس افسرنے بتایا کہ اس بات کا پورا شبہ ہے کہ یہ حملہ آور الشباب کے ہی دہشت گرد ہیں۔حالانکہ ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔

Title: suspected al shabaab militants kill govt officer in kenya | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply