یمن میں فوجی کیمپ پر القاعدہ انتہا پسندوں کا حملہ ،12ہلاک

صنعا: القایعدہ کے مشتبہ انتہا پسندوں نے پیر کی صبح جنوب مشرقی یمن میں ایک فوجی کیمپ پر کار بم اور بندوقوں سے حملہ کر دیا ۔حملہ کے دوران دونوں طرف سے زبردست فائرنگ ہوئی جس میں دس انتہاپسند اور دو فوجی مارے گئے۔ایک فوجی اہلکار اور مقامی باشندوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے کیمپ کے باہر دو کاربم دھماکے کیے۔
مقامی رہائشیوں نے یہ بھی بتایا کہ دو زوردار دھماکوں کے بعد گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے بھی فضا گونج اٹھی۔تاہم فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہمارے فوجیوں نے حملہ ناکام بنا دیا اور کیمپ کو انتہاپسندوں کے قبضہ میں نہیں جانے دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتہاپسند پسپائی اختیار کر کے بھاگ کھڑے ہوئے اور شاید قریب ہی واقع کھیتوں میں چھپ گئے ہیںجن کی فوج نے تلاش شروع کر دی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suspected al qaeda militants attack yemen army camp 12 dead military official in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply