پڑوسی کتے کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والا کتا عدالت سے بری

نیویارک: آپ نے موت کی سزا پانے والے کسی شخص کے بری ہونے کی خبر تو سنی ہوگی لیکن ایک عجیب و غریب معاملے میں امریکہ کے مشی گن صوبے کی ایک عدالت نے ایک کتے کو دوسرے کتے کے قتل کے لئے موت کی سزا سنائی لیکن بعد میں مارے گئے کتے پر ملے خون سے اس کا ڈی این اے میل نہ کھانے پر اسے بری کر دیا۔
یہ معاملہ مشی گن صوبے کا ہے جہاںجائب نام کے کتے پر پڑوس کے گھر میں رہنے والے ولاڈ نام کے کتے کے قتل کا الزام لگا لیکن کئی ہفتوں تک موت کی سزا پر عمل آوری کا منتظر رہنے کے بعد وہ بری ہو کر اپنے مالک کے پاس واپس لوٹ آیا۔ بیلجیائی ملینوس نسل کے اپنے کتے کو واپس پا کر کینتھ جاب کافی جذباتی ہو گئے اور اسے دیکھ کر انہوں نے کہا کہ جائب کی جلد کافی بھدی نظر آرہی ہے لیکن وہ زندہ ہے۔ جاب نے ٹائمز ہیرالڈسے کہا انہیں بولنے کے لئے نہ کہا جائےکیونکہ وہ رونے لگیں گے۔
24اگست کو ولاڈ کی لاش مشی گن کے ڈیٹروئٹ شہر سے 50 میل دور شمال مشرق میں سینٹ کلیئر ٹاؤن شپ میں پائی گئی تھی اور جائب کو اس کی لاش کے پاس کھڑا دیکھا گیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ پومیرانین نسل کے مردہ کتے کی چوٹوں سے اشارہ ملا کہ اسے کسی بڑے جانور نے مارا ہے۔عدالت نے اس کے لئے جیب کو موت کی سزا سنائی لیکن ساتھ ہی مارے گئے کتے کی لاش پر ملے خون سے اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی بھی منظوری دے دی اور ڈی این اے ٹیسٹ میں جائببے قصور ثابت ہوا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suspect dogs dna not on dead dog in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply