جرمنی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر کلہاڑی سے حملہ کرنے والا مشتبہ گرفتار

ڈوسیلڈورف(جرمنی):جرمنی کے ڈوسیلڈورف کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن پر کلہاڑی بردار ایک شخص نے وہاں موجود لوگوں پر حملہ کر دیا جس میں کم ا زکم 7افراد زخمی ہو گئے۔ لیکن پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ ایک پولیس ترجمان کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ واردات رات 8بج کر50منٹ پر ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ اس حملہ میں پولیس دیگرحملہ آوروں کے ملوث ہونے کے سلسلے میں بھی تحقیقات کررہی ہے لیکن ایسی کوئی نشاندہی نہیںہو سکی ہے جس سے معلوم ہوتا ہو کہ اس حملہ میں مزید افراد شامل تھے۔ترجمان نے کہا،”ہم ’پرتشدد طرزعمل‘ یا ’دہشت گردی‘کے الفاظ استعمال نہیں کر رہے ہیں ۔
حملہ آور کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ36سال کا ہے اور سابق یوگو سلاویہ کا رہائشی ہے اور فی الحال ایک قریبی شہر ووپرتال میں مقیم ہے۔حملہ آور بھی پولس کی گرفت میں آنے سے بچنے کے لیے فرر ہوتے ہوئے خود بھی زخمی ہو گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suspect arrested in ax attack at duesseldorf germany train station in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply