پاکستان کا ہندوستان کے خلاف کوئی بھی منصوبہ یا سازش کامیاب نہیں ہو گی: سشما سوراج

اقوام متحدہ:ہندوستان نے پاکستان کو آج سخت انتباہ دیا کہ وہ جموں و کشمیر کو چھیننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے اور ساتھ ہی دہشت گردی کو پالنے پوسنے والے اس ملک کو عالمی برادری میں یکا و تنہا کردینے کی اپیل کی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں اپنے خطاب میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے ان الزامات کو بھی پوری طرح بے بنیاد قرار دیا کہ ہندوستان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے اس نے شرائط رکھی ہیں۔
انہوں نے بلوچستان میں پاکستانی فوج کی زیادتیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جن کے اپنے گھر شیشے کے ہوں، وہ دوسرے کے گھروں پر پتھر نہ پھینکے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے اور خود پاکستان وہاں کیا کر رہا ہے؟ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ دہشت گردی پھیلا کر اور اشتعال انگیز بیان دے کر ہندوستان کا کوئی حصہ چھین سکتا ہے تو اس کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان سمجھتا ہے کہ ایسی حرکتیں کرکے اور اشتعال انگیز بیان دے کر وہ ہندوستان کا کوئی حصہ چھین سکتا ہے تو میں یقین سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کا یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔
جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، اس لئے آپ خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ جموں و کشمیر میں زندہ پکڑے گئے پاکستانی دہشت گرد بہادر علی کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ سوراج نے کہا کہ وہ پاکستان سے ہندوستان میں کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔لیکن پاکستان کو جب ان واقعات کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ فوری طور پر انکار کر کے اپنا پلہ جھاڑ لیتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj names and shames pakistan at un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply