ہند میانمار دو طرفہ تعاون میں اضافہ کریں گے

نے پیا ٹا (میانمار): (یو این آئی) ہندوستان اور میانمار نے اپنی مشترکہ سرحد پر دہشت گردانہ سرگرمیوں پر مل جل کر لگام لگانے پر آج اتفاق ظاہر کیا اور دالوں کی پیداوار، بجلی، قابل تجدید توانائی، مہارت کی ترقی، صحت، تعلیم اور سماجی ترقی کے میدان میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج یہاں میانمار کی نو تشکیل شدہ حکومت میں وزیر خارجہ اور حکمراں پارٹی کی اعلی رہنما آنگ سان سو چی کے ساتھ ہوئی دو میٹنگ میں دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے تفصیلی بحث ہوئی۔ محترمہ سوراج نے میانمار کے صدر یو ٹنیکو سے بھی ملاقات کی۔ محترمہ سوراج کا یہ دوسرا دورہ تھا۔ وہ اگست 2014 میں آسیان وزرا سطح کی میٹنگ میں حصہ لینے یہاں آئی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ محترمہ آنگ نے محترمہ سوراج کے ساتھ بات چیت میں ہندستان اور ہندستانی شخصیات کے ساتھ اپنے تعلقات کو ذکر کیا۔
اجلاس میں دونوں فریقوں نے تعاون کے نئے شعبوں کی شناخت کرنے کا فیصلہ کیا۔دونوں فریقوں نے زراعت خاص طور پر دالوں کی پیداوار، میانمار کو ہندستان سے بجلی کی فراہمی، قابل تجدید توانائی، مہارت کی ترقی، صحت، تعلیم اور سماجی ترقی کے میدان میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ دونوں فریقوں نے مانا کہ ہندستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے لیے میانمار ایکدم موزوں ہے۔ اسی سلسلے میں دونوں ممالک جلد ہی باہمی تعاون کے دیگر سیکٹروں کی بھی شناخت کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj meets myanmar president takes up issue of cross border activitie in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply