اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے دوران سشما سوراج کی 5ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات

اقوام متحدہ: وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے الگ 5 ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ محترمہ سوراج نے بدھ کے روز یہاں سعودی عرب، برازیل، میکسیکو، مراکش، سان مارینو اور مولدووا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر کمار نے کہا، ” سفارتی مذکرات کا تیسرا دن شروع۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے سان مارینو کے وزیر خارجہ نکولا رینجی سے ملاقات کی۔ ” انہوں نے لکھا، “وزیر خارجہ سوراج اپنے سعودی ہم منصب عادل الزبیر سے ملاقات کے دوران صدیوں قدیم اقتصادی اور سماجی و ثقافتی تعلقات پر مبنی تعلقات کو مزید گہرائی سے ہمکنار کر رہی ہیں۔” ترجمان نے ٹویٹ کرکے کہا، “مشرقی یورپی دوستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے مالدووا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ آندرےئی گالبر سے بات چیت کی۔”
مسٹر کمار نے برازیل کے وزیر خارجہ الایسو نوننج فریرا کے ساتھ محترمہ سوراج کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “محترمہ سوراج ہندوستان اور برازیل کے درمیان اسٹریٹجک شراکت کو مضبوط بنا رہی ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ہندوستانی وزیر خارجہ نے انڈونیشیا کی اپنے ہم منصب رتنو مرسدی، کرغستان کے ایرلان عبدل دایوو، کیوبا کے برونو ایڈورڈو روڈرگیوز پیریلا، جی -4 کے وزراءخارجہ اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj meets counterparts from five nations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply