وزیر خارجہ سشما سوراج کی سات ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات

نیویارک: (یو این آئی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور بھوٹا ن کے وزیر اعظم ٹشیرنگ ٹابگے سے ملاقات کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محترمہ سشما سوراج نے پانچ دیگرممالک تونس، ڈنمارک ، لاتویہ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزراء خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں بنیادی طورپر دو طرفہ تعلقات اور کاروباری معاملات پر بات چیت کی گئی۔
تاہم، محترمہ سشما سوراج اور ان کے بھوٹانی ہم منصب کی ملاقات میں ڈوکلام کا تنازعہ زیر بحث نہیں آیا، دونوں لیڈروں نے ہندوستان کی مدد سے ہونے والے ترقیاتی پروجیکٹوں پر بات چیت کی۔ محترمہ سوراج نے اقوام متحدہ میں اصلاحات پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ شیخ حسینہ اور سشما سوراج کے درمیان ہونے والی بات چیت بھی دو طرفہ تعلقات پر مرکوز تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj holds trilateral talks with us japan counterparts in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply