سشام سوراج نے دہشت گردی پر پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا

نیویارک: (یو این آئی) ہندوستان نے آج کہا کہ جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کو اپنی ریاستی پالیسی کے طورپر استعمال کرنے والے ملک مسلسل مختلف دہشت گرد تنظیموں کومدداور حمایت کررہے ہیں۔
یہ کہتے ہوئے انہوں نے پاکستان کو سخت انتباہ دیا کہ وہ دہشت گردی کو اپنی حکومتی پالیسی کے آلہ کے طور پر استعمال کرنا ترک کر دے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوا م متحدہ جنرل اسمبلی کی میٹنگ کے بعد یہاں برکس ملکوں کی ایک میٹنگ میں کہا کہ دہشت گردوں کو تربیت اور سیاسی حمایت کو فوراً روکنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن او رخوشحالی کے لئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے اس لئے اسے ملنے والی حمایت کو فوراً ختم کیا جانا چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj comes down heavily on pakistan for terrorism official in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply