سشما سوراج کا ایرانی وزیر خارجہ ظریف سے امریکی پابندیوں سمیت کئی دو طرفہ امور پرتبادلہ خیال

نیو یارک: وزیرخارجہ سشما سوراج نے یہاں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی اور تیل کے ایک بڑے برآمد کار (ایران) کے خلاف نومبر سے نافذ ہونے والی امریکی پابندیوں سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اقوام متحدہ کے 73ویں اجلاس کے دوران فرصت کے اوقات میں ایک ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے یورپی یونین اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے کی حیثیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پابندیوں کے معاملہ پر ہندوستان تمام فریقوں سے رابطے میں ہے اور ایران بھی ان میں شامل ہے۔لہٰذا ملاقات کے دوران پابندیوں کا معاملہ زیر بحث آنا فطری ہے۔

دونوں وزراءخارجہ نے ان حالات میں ایک دوسرے کے موقف کا اظہار کیا۔کمار نے کہا کہ اس وقت دنیا کے مختلف گوشوں میں تغیرات وقوع پذیر ہو رہے ہیں اور چونکہ یورپی یونین کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں ایران بھی ایک فریق ہے اس لیے ظریف سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

رویش نے حال ہی میں امریکہ کے ساتھ 2+2مذاکرات کا حوالہ دیا جس میں ہندوستان کی تشویشات اور توقعات کا امریکہ کو احساس دلایا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma discusses us sanctions with iranian fm zarif in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.