افغانستان میں فوجی کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر سمیت33انتہا پسند ہلاک

کابل: گذشتہ24گھنٹے کے دوران افغان نیشنل سیکورٹی فورس کی انسداد دہشت گردی کارروائی میں طالبان کےایک بڑے کمانڈر سمیت کم از کم33انتہا پسند ہلاک اور 35دیگر زخمی ہو گئے جبکہ 4انتہا پسندوں کو زندہ پکڑ لیاگیا۔وزارت دفاع نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ فوج کی کارروائی کے دوران افغان نیشنل آرمی کے8سپاہی بھی مارے گئے۔بیان میں ان ہلاکتوں کی تفصیل بھی بتائی گئی کہ جو مختلف علاقوں میں ہوئی ہیں۔
بیان کے مطابق کونار کے ناڑی ضلع میں 8انتہا پسند ہلاک اور 4زخمی ہوئے۔ کندوز کے چہار درہ ڈسٹرکٹ میں دو دہشت گرد ہلاک اور 8زخمی ہوئے۔ جبکہ وردک کے سید آباد ضلع اور لوگار صوبہ کے براکی بارک میں چار چار انتہا پسند مارے گئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ غزنی کے قرا باغ میں میں دو انتہا پسند ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی غزنی میں جو طالبان کمانڈر اپنے12انتہا پسندوں کے ساتھ مارا گیا اس کی شناخت ملا یوسف کے طور پر ہوئی ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیق نے اس طالبان کے اس اہم کمانڈر کی ہلاکت کی توثیق کر دی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Surging violence claims lives of 33 militants 7 afghan soldiers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply