بغداد کے شیعہ اکثریتی مضافات میں خود کش بم دھماکہ: 15 ہلاک

بغداد: (رائٹر) عراق کے دارالحکومت بغداد کے شیعہ اکثریتی مضافات میں آج خود کش بم دھماکے میں کم سے کم 15 لوگوں کی موت ہو گئی اور 50 دیگر زخمی ہو گئے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بم دھماکے کے لئے بھیڑ بھاڑ والے علاقے کو نشانہ بنایا۔ اس علاقے میں گیراج اور کار ڈیلروں کی دکانیں ہیں۔
واضح رہے کہ 2014 میں عراق میں بنیاد پرستوں کے خلاف امریکہ کی حمایت یافتہ فوج کے حملے کے بعد عراق کے زیادہ تر شہروں سے دہشت گردوں کو کھدیڑ دیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال اسلامک اسٹیٹ نے بم دھماکے تیز کر دیے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide truck bomber kills at least 15 in sadr city suburb of baghdad in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply