بغداد میں خود کش ٹرک بم دھماکے میں3پولس اہلکار سمیت 17 ہلاک، 60 سے زائد زخمی

بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں آج چیک پوسٹ کے نزدیک ایک خود کش ٹرک بم دھماکہ میں کم از کم3پولس اہلکار سمیت 17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے قریب تلاشی کے لئے کھڑی دیگر گاڑیوں کے پاس جا کر اپنے ٹرک کو ، جو ایک تیل ٹینکر تھا اور دھماکہ خیز مواد سے بھر تھا، دھماکہ سے اڑا لیا جس کی وجہ سے وہاں کھڑی دیگر گاڑی بھی دھماکے کی زد میں آ گئیں۔
تاہم، اس حملے کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔ تاہم اس طرح کے حملے ادولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) گروپ کرتا ہے۔ عراقی فورسز اس وقت اسلامک اسٹیٹ کے آخری مضبوط گڑھ موصل میں لڑ رہی ہیں۔ داعش نے 2014 میں جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا ان میں سے بہت سے علاقے اس کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے عراق کے شمالی اور مغربی حصوں میں بم دھماکے شروع کر دیے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide truck bomber kills 17 in baghdad in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply