ترکی میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب ٹرک بم دھماکہ ،11 ہلاک، درجنوں زخمی

انقرہ (ترکی):ترکی کے کردوں کے غلبے والے جنوب مشرقی علاقے میں سرناک صوبے میں پولیس ہیڈکوارٹر کے نزدیک ایک کار بم دھماکے میں11 افراد ہلاک اور 78 دیگر زخمی ہوگئے ۔
اس صوبہ کی سرحدیں شام او رعراق سے ملتی ہیں۔ یہ ٹرک بم دھماکہ شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) اور کرد ملیشیا کے جنگجوؤں کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی شروع کرنے کے دوروز بعد کیا گیا ہے۔
ترکی کی سرکاری ایجنسی انا دولو کے مطابق وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کردش ورکرس پارٹی کو اس کار بم دھماکے کے لئے ذمہ دار بتایا گیا ہے۔ کردش ورکرس پارٹی گزشتہ تین دہائی سے آزادی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔
فوری طور پر کسی تنظیم یا گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide truck bomb blamed on pkk kills 11 police in turkey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply