لشکر گاہ میں طالبان کا خود کش کاربم حملہ14ہلاک

کابل: طالبان انتہا پسندوں نے جنوبی ہلمند صوبہ کے صوبائی دارالخلافہ میں گھسنے کی کوشش میں لشکر گاہ شہر کی حدود میں ایک کار بم دھماکہ کیا ۔صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواک نے بتاای کہ اس دھماکہ میں 14افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
لشکرگاہ میں قائم انٹرنیشنل ایمرجنسی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ30 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جن میں سویلین اور سیکورٹی اہلکار دونوں شامل ہیں۔ دریں اثنا وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ طالبان کے جنگجوؤں نے لشکر گاہ کی چیک پوسٹس پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں تاہم ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ ‘ہم انھیں واپس دھکیل دیں گے۔

Title: suicide car bombing rocks lashkargh | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply