عراق میں فوجی چوکی کے قریب خود کشکار بم دھماکہ ،10ہلاک

بغداد: بغداد کے جنوب میں آج ایک سیکورٹی چیک پوائنٹ پر ایک خودکش ڈرائیور نے دھماکہ خیز مادوں سے بھری کار اڑادی۔ جس سے 10 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے یہ اطلاع پولیس اور طبی ذرائع نے دی۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب عراقی دارالحکومت سے 15 کلومیٹر جنوب میں واقع یوسفیہ قصبہ کی چیک پوائنٹ کے پاس سے شیعہ نیم فوجی دستے گزر رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ سے مرنے والوں میں چیک پوائنٹ پر موجود پولیس اور فورس کے جوان، شیعہ جنگجو اور شہری شامل ہیں۔یہ خودکش دھماکہ اس وقت ہوا جب عراقی فوجی دستوں نے آج علی الصبح عراق میں داعش کے زیر قبضہ آخری شہر موصل پر حملہ کیا۔ واضح رہے کہ انتہا پسند سنی دہشت گرد گروپ داعش نے جسے امریکہ کی حمایت یافتہ حکومت کی فوجوں اور شیعہ نیم فوجی دستوں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سرکار کے زیر قبضہ علاقوں میں بم دھماکوں کے حملے تیز کردیئے ہیں۔
داعش نے جولائی میں بھی بغداد کے شاپنگ علاقے کرادہ میں ایک ٹرک بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں کم سے کم 324 افراد جاں بحق ہوگئے تھے یہ 2003 میں امریکہ کی قیادت میں ہوئے حملے کے بعد ہونے والا سب سے مہلک خودکش حملہ تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide car bomb blast kills 10 south of baghdad officials in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply