بغداد میں خودکش حملے میں 14 ہلاک،32زخمی

بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں تقریبا 25 کلومیٹر دور ابو غریب کی ایک مسجد میں اس وقت ایک خود کش حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہو گئے جب فرزندگان اسلام روزہ افطار کے بعد نماز مغرب کی تیاری کر رہے تھے۔
پولیس اور ڈاکٹروں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ میں ملبوس خودکش حملہ آور نے سنیوں کی اس مسجد کے سامنے خود کو جس وقت زبردست دھماکہ کر کے اڑا یا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں زیارت کرنے پہنچے لوگ روزہ کھولنے کے بعد مغرب کی نماز پرھنے ہی والے تھے۔اس حملے کی اب تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔
لیکن ماضی میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) اس قسم کے حملے کرتی رہی ہے اس لیے اس حملہ میں بھی شک کی سوئی اسی کارخ کیے ہے۔ فلوجہ میں داعشکی پسپائی کے بعدیہ پہلا بڑا دہشت گردانہ خود کش حملہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: suicide bombing west of baghdad kills 14 wounds 32 in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply