شمالی شام میں16افراد خود کش بم دھماکہ میں ہلاک

بیروت:شام کے شمالی حسکہ شہر میں ہوئے ایک بم دھماکے میں16 افراد ہلاک اور تقریبا بیس دیگر زخمی ہو گئے۔ برطانیہ کی نگرانی ٹیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق کرد اکثریتی حسکہ شہر میں موٹر سائیکل بم دھماکے میں کل سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔
دھماکہ ایک بیکری کے قریب ہوا۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بم دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے ابھی تک نہیں لی ہے۔
غور طلب ہے کہکردش فوج نے امریکی فوج کی مدد سے گزشتہ سال ہی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق سے شمالی مشرقی علاقوں پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide bombing kills at least 16 in northeast syria monitor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply