یمنی فوجی چوکیوں پر خود کش کار بمباروں کے حملے میں6فوجیوں سمیت10 ہلاک

عدن:یمن میں دو خود کش کار بمباروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی کاریں حکومت کے زیر کنٹرول بندرگاہی شہر مکالا میں واقع فوجی چوکیوں کے قریب لے جا کر دھماکے سے اڑادیں جس میں کم از کم6فوجیوں سمیت10افراد ہلاک اور15فوجی زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ایک دھماکہ عدن کی ایک جانچ چوکی پر ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ بندرگاہی شہر مکلا میں ہوا۔ دونوں مقامات پر فوجیوں نے کاروں کو روکنے کی کوشش کی ۔اور انہیں رکاوٹیں نہ پھلانگنے دیں جس پر ان بمباروں نے اپنی کاروں کو دھماکہ سے اڑا دیا۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں6فوجی اور چار راہگیر شامل ہیں۔زخمی فوجیوں میں سے پانچ کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ یمن کی خانہ جنگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے القاعدہ سے وابستہ انتہا پسند اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردوہاں اپنے وجود کو استحکام بخشنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ (رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide bombers attack yemeni army checkpoints killing 10 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply