جدہ میں امریکی قونصل خانہ پر ناکام دہشت گردانہ حملہ، دو زخمی

ریاض:سعودی عرب کے جدہ شہر میں ڈپلومیٹک سیکورٹی اہلکاروں نے پیر کو علی الصباح امریکی قونصل خانہ پر دہشت گردانہ حملہ ناکام کر دیا۔ کار سوارخود کش بمبار نے قونصل خانہ کا زبردست حفاظتی حصار توڑنے میں خود کو ناکام پاکر خود کو ہی دھماکہ سے اڑا لیا۔
سبق ذرائع کے مطابق جدہ شہر میں علی الصبح ہونے اس دھماکے میں سفارتی پولس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے فلاسطین، الاندولس ، الحمرا اور حائل روڈ سے گھرے اور جدہ کے سب سے بڑے اسپتالوں میں سے ایک اسپتال کے قریب واقع اس علاقہ کو گھیر لیا ۔اور تحقیقات شروع کردی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide bomber targets us consulate 2 hurt in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply