خود کش بمبار کاکابل میں حملہ،4ہلاک

کابل: افغانستان کی راجدھانی کابل میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خود کش بمبار نے سکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی پر آج سویرے دھماکہ کرکے کم سے کم 4 لوگوں کو ہلاک کیا۔
جائے وقوعہ پر موجود ایک سکیورٹی اہلکار نے رائٹر کو بتایا کہ اس حملے میں متعدد دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ایک افسر حملے کی تصدیق کی، لیکن انہوں نے فوری طورپر اس حملے میں ہلاک شدگان یا زخمیوں کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانشن نے بتایا کہ خودکش بمبار حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے محمود خان علاقے میں خود کو دھماکہ سے اڑادیا۔ اس کا نشانہ غیر واضح ہے، لیکن اس حملے میں ہلاکتیں ہوئی یہی ہیں”۔ فی الحال اس حملے کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide bomber strikes in kabul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply