بغداد میں خود کش دھماکہ،3ہلاک

بغداد: عراق کے دارالخلافہ بغداد میں رواں مہینہ میں تیسرے خود کش بم دھماکہ میں کم از کم 3افراد ہلاک اور22دیگر زخمی ہوگئے۔موصول اطلاع کے مطابق منگل کی صبح وسطی بغداد میں ایک خود کش بمبار نے طیران چوراہے پر جمع مزدوروں کے درمیان جا کر اپنی دھماکہ خیز مواد سے بھری کمر پیٹی اڑا دی جس میں کم از کم22افراد زخمی وبھی ہوئے۔
اس حملہ کی فوری طور کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔لیکن اس قسم کے خود کش دھماکے چونکہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)انجام دیتا رہاہے اس لیے شک کی سوئی اسی کی جانب رخ کرتی ہے۔واضح رہے کہ اسی مہینے میں اس تازہ واردا ت سے پہلے دو بڑے ہلاکت خیز خود کش دھماکے ہو چکے ہیں جن میں 100سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایک دھماکہ چار روز پہلے ہی فٹبال شوقینوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹئیڈیم میں ہوا جس میں 29افراد ہلاک اور60دیگر زخمی ہوئے تھے۔ اس سے پہلے6مارچ کو بغداد کے مضافات میں ایک فوجی چوکی پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں کم از کم60افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide bomber kills three in iraq capital officials in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply