کابل میں ایک ہائی اسکول کے قریب خود کش دھماکہ،6ہلاک،20زخمی

کابل: افغان دارالخلافہ میں ایک خود کش بم دھماکہ میں کم ا زکم26افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ اس دھماکے میں 6افراد ہلاک اور 20دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا تھا کہ شہر کے استقلال ہائی اسکول کے قریب ایک خود کش دھماکہ ہوا ہے۔اور ابتدائی خبروں میں بتایا گیا کہ اس میں10افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

واٹس اپ پر گردش کر رہی تصاویر میں زمین پر جا بجا انسانی اعضا بکھرے پڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ایک چشم دید گواہ کے مطابق ڈو صوبوں میں طالبان انتہاپسندوں کے حملے روکنے میں حکومتکی ناکامی کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لیے سیکڑوں لوگ جس مقام پر جمع ہوئے تھے وہ جگہ استقلال اسکول کے بہت قریب واقع ہے۔

اس دھماکہ میں زخمیوں میں 10پولس اہلکار اور کچھ خواتین بھی شامل ہیں۔حملہ آور پیدل ہی تھا اور اس نے اسکول کے قریب واقع ایک فوجی چوکی کے نزدیک پہنچ کر اپنی خود کش جیکٹ کو دھماکہ کر کے اڑا دیا۔پولس ترجمان بصیر مجاہد نے کہا کہ وہ جائے وقوعہ سے 20میٹر دوری پر تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide bomber kills six near police checkpoint in afghan capital in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment