افغانستان میں خود کش موٹر سائیکل بم دھماکہ، 6ہلاک

کابل :سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کے روز شمالی افغانستان میں ایک موٹرسائیکل سوار خود کش بمبار نے پولس کو اپنا تعاقب کرتا دیکھ کر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس میں کم ازکم6غیر فوجی ہلاک اور 22دیگر راہگیر زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ قومی دارالخلافہ کابل کے شمال مغرب میںواقع پروان صوبہ میں ہوا۔
پروان صوبہ ے پولس سربراہ محمد زماں ماموزئی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پولس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک پولس اڈے کو نشانہ بنانے کے ارادے سے ایک خود کش بمبار موٹر سائیکل پر آرہا ہے ۔
پولس نے اسے گھیرنے کی پوری تیاری کر لی اور جب اس نے خود کو پولسکے ذریعہ تعاقب کرتے دیکھا تو اس نے خود کو ایک اسکول اور شفا خانہ کے قریب پہنچ کر دھماکہ سے اڑا لیا۔صوبائی گورنر کے ایک ترجمان وحید صدیقی نے بتایا کہ اس میں چھ غیر فوجی ہلاک اور 22دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں میں ایک پولس اہلکار بھی شامل ہے۔

Title: suicide bomber kills at least 6 in eastern afghanistan | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply