عراق میں ایک جنازے کے دوران خود کش حملہ،20ہلاک

بعقوبہ:سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق پیر کے روز عراقی دارالخلافہ بغداد کے شمال مشرق میں واقع علاقہ مقددیہ میں ایک خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مادہ سے بھری بیلٹ کا دھماکہ کر دیا جس میں کم از کم20افراد ہلاک ہو گئے۔مقددیہ میں، جو جنوری کے خود کش دھماکوں کے بعد مکانات اور مسجدوں پر انتقامی حملوں کا شکار رہا تھا،ہوئے اس خود کش دھماکہ میں 20ہلاکتوں کے علاوہ 40دیگر زخمی بھی ہوئے تھے۔یہ خود کش دھماکہ صوبہ دیالہ کے اعلیٰ قبیلوں میں سے ایک قبیلہ بنی تمیم کے ایک معروف شخص کے جنازے کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔اس حملہ کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیںکی ہے۔ لیکن خود کش دھماکے داعش کا اصل جنگی ہتھیار ہے جس وہ گاہے بگاہے عراق کے مختلف شہروں میں استعمال کرتا رہتا ہے ۔اس لیے شک کی سوئی داعش کی جانب ہی گھوم رہی ہے۔مقددیہ میں یہ خود کش حملہ شمالی بغداد میں اس سال ہونے والے اب تک کے نہایت ہلاکت خیز حملوں میں سے ایک حملے کے، جس میں کم از کم39افراد ہلاک اور 76زخمی ہو گئے تھے، ایک روز بعد کیا گیا ۔داعش نے اس حملے کے دوران کیے گئے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آن لائن بیان میں کہا تھا کہ یہ خود کش دھماکے اس کے دو فدائین نے کیے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide bomber kills at least 20 at funeral in iraq in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply