صومالیہ میں دہشت گردانہ حملہ میں15پولس اہلکار ہلاک،17زخمی

موغادیشو:پولس کے بھیس میںایک خود کش بمبار نے جمعرات کو صومالیہ کے دارالخلافہ موغادیشو میں ایک پولس ٹریننگ کیمپ میں گھس کر خود کو دھماکہ سے اڑالای جس میں کم از کم15پولس اہلکار ہلاک اور17زخمی ہوگئے۔
پولس ترجمان میجر محمد حسین نے کہا کہ حملہ آور اپنے جسم پر دھماکہ خیز مواد لپیٹ کر اس وقت کیمپ میں داخل ہوگیا جب صبح کی پریڈ ہو رہی تھی۔ایک اور پولس افسر عبدالحئی نور نے کہا کہ اس حملہ میں اب تک 15پولس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں اور 17زخمی ہیں۔
انتہاپسند تنظیم الشباب نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ہلاک شدگان کی تعداد بہت زیادہ بتائی ہے۔ الشباب کے فوجی آپریشن کے ترجمان ابدیاسیس ابو مصعب نے کہا کہ الشباب کے خود کش حملے میں 27پولس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

Title: suicide bomber kills at least 15 at police academy in somalias capital in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply