مشرقی افغانستان میں ایک بارات پر خود کش حملہ،10ہلاک 40زخمی

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں ایک پاپیادہ خود کش بمبار نے ایک بارات کو نشانہ بنا کر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس میں مقامی باشندوں کے مطابق کم از کم10افراد ہلاک اور40دیگر زخمی ہو گئے۔

ننگر ہار صوبہ کے گورنر کے ایک ترجمان آیت اللہ خوگیانی نے کہا کہ پچیری گم ڈسٹرکٹ میں ایک لڑکے نے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی جیکٹ حکومت نواز ملیشیا کمانڈر و قبائلی رہنما ملک طور کے مکان میں دھماکہ سے اڑادی ۔

مسٹر خوگیانی نے کہا کہ مقامی رہائشیوں کے مطابق 10افراد ہلاک اور 40دیگر زخمی ہو گئے۔ہلاک شدگان میں ملک طور اور ایک بچہ اور زخمیوں میں مرد عورتیں سب شامل ہیں۔

بیان کے مطابق زخمیوں میں سے کئیوں کی حا؛ت نازک ہے۔جس سے ہلاک شدگان کی تعدا د میں اضافہ کا خدشہ ہے۔گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ خود کش حملہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کیا گیا۔

واضح ہو کہ حکومت نواز ملیشیا اکثر و بیشترمختلف علاقوں پر قبضہ کرنے کی طالبان اور دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے انتہاپسندوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے افغانستان کے سلامتی دستوں کے لیے کام کرتی ہے۔

گذشتہ ماہ طالبان انتہاپسندوں نے شمالی افغانستان میں حکومت نواز ملیشای کے26اراکین کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔ ابھی تک کسی انتہاپسند گروہ نے اس فدائین حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide bomber kills 10 at wedding party in eastern afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.