نائجیریا میں مویشی منڈی میں خاتون بمبار کا حملہ، خود ہی ہلاک

میڈوگری (نائیجیریا): نائیجیریا کے میڈوگری کی مویشی منڈی میں آج ایک خاتون خودکش حملہ آور نے دھماکہ کیا لیکن اس دھماکے سے خود اس کی موت ہو گئی اور کوئی دوسرا شخص ہلاک نہیں ہوا۔ خود کش خاتون حملہ آور کے ساتھ ایک دوسری عورت خود کش دھماکے کے لیے آئی تھی لیکن لوگوں نے اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ یہ اطلاع پولس نے دی ہے۔
پولس نے بتایا کہ خاتون حملہ آور نے میڈوگری کے وسطی ضلع کسوا میں دھماکہ کیا۔فی الحال اس خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی ہے لیکن سمجھا جاتا ہے کہ اس کے پس پشت اس قسم کے حملے کراتے رہنے والی دہشت پسند تنظیم بوکو حرام کا دماغ کارفرما ہو سکتا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide bomber attacks market in nigeria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply