بوکو حرام نے نائجیریا میں کمسن بچیوں کو خو دکش بمبار کے طور پر استعمال کیا،31ہلاک

ابوجا: ایک مقامی اہلکار اور ایک ملیشیا لیڈر کے مطابق مشتبہ بوکو حرام کے انتہا پسندوں نے دوشیزاؤں کو خود کش بمبا رکے طو رپر استعمال کر کے 31افراد کوہلاک کر دیا۔

یہ دھماکہ بورنو میںدمبوا شہر میں سنیچر کی شام میں اس مجمع کے درمیان ہوا جو عید کی چھٹی منا کر گھر واپس لوٹ رہا تھا۔ خود کش بمباری کے بعد انتہاپسندوں نے ان لوگوں کی بھیڑ پر جو حملوں کے بعد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی تھی، راکٹ لگے بم بھی مارے ۔جس سے ہلاک شدگان کی تعداد اوربھی بڑھ گئی ۔

مقامی ملیشیا لیڈر بابا کورا کولونے بتایا کہ گذشتہ شب دمبوووا میں دو خود کش حملے اور راکٹ بم دھماکے کیے گئے ۔جس میں کم ا زکم 31افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ بوکوحرام کی حرکت ہے۔ایک مقامی حکومتی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہلاک شدگان کی تعداد کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں راکٹ بموں کی وجہ سے ہوئیں۔اس بات کا کافی دیر بعد اس وقت علم ہوا کہ خود کش حملوں میں کمسن بچیوں کو استعمال کیا گیا تھا جب ان کے مسخ شدہ وہاں پائے گئے۔ان بچیوں کی عمر سات تا دس سال تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide blasts during eid holidays kill 31 in nigeria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply