کابل میں خود کش بمبار پولس کارروائی میں ہلاک

کابل: یہاں اس وقت بڑی تعداد میں جانی اتلاف ہونے سے بال بال بچ گیا جب ایک عطیہ خون کیمپ کو نشانہ بنا کر خود کش بمبار پولس کی بروقت کارروائی میں مارا گیا۔
یہ دھماکہ اس قدر طاقور تھا کہ دور دور تکا س کی گونج سنائی دی۔کابل پولس کے ترجمان حشمت اسٹانک زئی نے واردات کی تصدیق کردی اور کہا کہ یہ دھماکہ صبح ساڑھے گیارہ بجے شہر نوپارک کے قریب ہوا۔
اسٹانک زئی نے مزید بتایا کہ ایک خود کش بمبار عطیہ خون کیمپ کو نشانہ بننانےو الا تھا کہ قبل اس کے کہ وہ ہدف تک پہنچتا پولس نے بروقت کاروائی کر کے اسے ہلاک کر دیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولس کی کارروائی میںصرف خود کش بمبار ہی مارا گیا ہے۔ابھی تک کسی فرد یا تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Title: suicide blast in kabul claims the life of the bomber only | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply