اردن کی سرحد پر خود کش بم دھماکے میں چھ فوجی ہلاک

عمان: شام اور اردن کی سرحد پر ایک خود کش کار بم دھماکے میں اردن کے 6 سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ شام کی سرحد کی طرف سے ایک خود کش بمبار دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کوتیز رفتار سے چلاتے ہوئے لایا اور اسے ایک فوجی چوکی سے ٹکرا دیا۔
جس سے زبردست دھماکہ ہوا اور وہاں تعینات چھ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔دھماکہ خیز مواد سے بھری اس کار کوجس مقام پر دھماکہ سے اڑایا گیا وہ مقام شام کے پناہ گزینوں کے ایک کیمپ سے چند سو میٹر دور تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گاڑی دھماکہ خیز مادوں سے بھری ہوئی تھی۔یہ حملہ منصوبہ بند تھا۔
ذرائع کے مطابق واردات کی ابھی کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔فوج نے بتایا کہ اس حملے میں استعمال کی گئی دیگر گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں اور مزید14افراد زخمی ہوگئے۔

Title: suicide attacker kills six jordanian troops at syria border | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply