کابل کی شیعہ مسجد میں نماز کے دوران خود کش دھماکہ27ہلاک

کابل:ایک خودکش بمبار نے افغاندارالخلافہ کے دارالامن علاقہ میں میں نمازیوں سے بھری شیعہ مسجد میں دھماکہ کردیا جس میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور چہلم کے موقع پر جب باقر العلوم میں کافی ہجوم تھا مسجد میں داخلہ ہوگیا۔
کابل پولیسکے محکمہ سی آئی ڈی کے سربراہ نے بتایا کہ یہ خود کش دھماکہ تھاجو نمازیوں کی صفوں کے درمیان کیا گیا ۔ گو افغانستان میں مشرق وسطیٰ کے بہت سے ممالک کے مقابلے شیعہ سنی تشدد عام نہیں ہے۔
اس حملہ سے یہ بات اجاگر ہوتی ہے کہ کئی دہائیوں سے جاری اس تشدد میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا نیا خطرناک پہلو سامنے آسکتا ہے۔ جولائی میں شیعہ ہزارہ اقلیت کے ایک مظاہرے کے دوران حملہ میں 80 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے لی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide attack targets kabul mosque 27 feared dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply