افغانستان میں ہلاکت خیز خود کش حملہ کی سازش ناکام

کابل: افغان انٹیلی جنس کے کارندوں نے جنوبی ہلمند صوبہ میں حکومت کے خلاف سرگرم مسلح انتہا پسند گروپوں کی وہ سازش ناکام کر دی جو انہوں نے ایک ہلاکت خیز خود کش حملہ کے لیے تیار کی تھی۔افغان انٹیلی جنس ، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آ ف سیکورٹی (این ڈی ایس)نے کہا کہ ایک خود کش بمبار عین اس وقت پکڑا گیا جب وہ ہلمند کے دارالخلافہ لشکر گاہ میں یکے بعد دیگرے کئی حملے کرنے جا رہا تھا۔این ڈی ایس کے مطابق یہ خود کش بمبار پہلے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کو دھماکہ کر کے اڑاتا اور اس کے بعد ایک خود کش حملہ لباس کا استعمال کر کے ایک اور حملہ کرتا۔ گرفتار کئے گئے بمبار کی شناخت قدرت اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔لیکن فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ حملے کسے نشانہ بنا کر کیے جانا تھے۔ایک دیگر کارروائی میں افغان انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے ان 10راکٹوں کو قبضہ میں کر لیاجو انتہا پسند لشکر گاہ شہر میں برسانے والے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide attack plot on lashkargah city foiled in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply