کابل کے ایک شادی خانہ میں خود کش دھماکہ18ہلاک

کابل: سرکاری ذرائع کے مطابق کابل کے ایک شادی خانہ میں ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔نتیجہ میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ خود کش حملہ شادی ہال کے اندر ہونے والے ایک سیاسی جلسے کو نشانہ بنا کر کیا جانا تھا۔
کابل پولس کے ترجمان عبدالبشیر مجاہد کے مطابق خود کش بمبار نے شادی خانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی چیک پوائنٹ پر اسے روک دیا گیا جاں ا س نے خود کو دھماکہ کر کے اڑالیا۔ مجاہد نے مزید بتایا کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں کئی پولس اہلکار بھی شامل ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان اسماعیل کاووسی نے بتایا کہ اس دھماکہ میں کم از کم 4افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جس وقت یہ دھماکہ وا تو بلخ کے گورنرعطا محمد نور اس ہال میں ایک پروگرام کر رہے تھے۔ہارون متعارف نام کے ایک شخص نے بتایا کہ دوپہر کا کھانا کھا کر ہم لوگ جب ہال سے باہر نکل رہے تھے تبھی ایک فلک شگاف دھماکہ سنائی دیا جس سے کھرکیوں کے شیشے چکنا چور ہو گئے اور ایک کوف و ہراس اور افرا تفری کا ماحول ہو گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide attack outside kabul wedding hall at least seven killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply