افغانستان میں ناٹو قافلہ پر خودکش حملہ، ایک فوجی ہلاک6زخمی

واشنگٹن: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ضلع کاراباغ میں ناٹوکے قافلے پر آج ایک خودکش حملہ میں ایک فوجی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ ناٹوکی جانب سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق اس حملے میں زخمی ہوئے والے فوجیوں کا علاج بگرام ہوائی اڈے کے ایک امریکی فوجی ہسپتال میں کیا جا رہا تھا۔ زخمی فوجیوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
اس حملے میں مارے گئے فوجی کی قومیت کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے شناخت خفیہ رکھے جانے کی شرط پر کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس حملے میں مارا گیا فوجی غیر ملکی تو ہے لیکن امریکی نہیں ہے۔ افسر نے اس بارے میں مزیدتفصیل بتانے سے انکار کردیا۔ اس سے پہلے بدھ کو قندھار میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں دو امریکی فوجیوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے لی تھی۔
ناٹو کے 39 رکن ممالک کے تقریبا 13 ہزار فوجی افغانستان میں ایک مشن کے تحت افغان فوج کی مدد کرنے کے علاوہ اس کی تربیت بھی کر رہے ہیں۔ اس حملے کو افغانستان میں موجود 8400 امریکی فوجیوں کے لئے ایک چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ خیال ر ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈروں نے کئی ہزار فوجیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide attack on nato convoy in afghanistanone soldier killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply